اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آسیان کے دس ملکوں کی یونین کے وزرائے دفاع نے بدھ کو لائوس کے دارالحکومت وینٹیانے میں تین روزہ اجلاس میں شرکت کرکے علاقائی اور غیر علاقائی مسائل منجملہ داعش کے خطرے کے مسئلے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے-
شام کے شہر رقہ اور عراق کے شہر موصل میں داعش دہشت گردوں کے خلاف حملوں میں اس دہشت گرد گروہ کی ناکامی کے ساتھ ہی ، جنوب مشرقی ایشیا کے ملکوں سے داعش میں شامل ہونے والے دہشت گردوں کی اپنے وطن واپسی نے آسیان کے ملکوں کے حکام کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے-
ملیشیا اور انڈونیشیا ، جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک ہیں کہ جن ملکوں کے تقریبا ایک ہزار تین سو شہری ، داعش دہشت گردوں سے جا ملے ہیں اور عراق اور شام میں تکفیری گروہوں کی شکست کے بعد ان میں سے بہت سے افراد کی اپنے ملکوں میں واپسی کا امکان پایا جاتا ہے-
آسیان کے وزرائے دفاع کا سالانہ اجلاس، جنوب مشرقی ایشیا کے علاقے میں سلامتی کے احیا کے مقصد سے دوہزار چھ سے اب تک، ہر سال منعقد ہوتا ہے جس میں علاقائی سلامتی کے مسائل کا جائزہ لیا جاتا ہے-
.......
/169